تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تفریح کے دوران نوجوان کو اپنا ہمشکل مل گیا، کیا یہ جڑواں بھائی ہیں؟

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں چھٹیاں گزارنے والا نوجوان سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران اچانک اپنا ہمشکل دیکھ کر حیران رہ گیا۔

دنیا میں آئے روز ایسے ناقابل یقین واقعات پیش آتے رہتے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔ جڑواں بچوں میں ہمشکل ہونا ایک عام بات ہے لیکن کبھی دوران تفریح کسی کو کوئی اجنبی اپنا ہمشکل مل جائے تو؟

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

ایسا ہی حیران کن واقعہ پیش آیا ہے شون ڈگلس میارڈل نامی نوجوان کے ساتھ جب وہ چھٹیاں گزارنے کیلیے امریکی شہر لاس ویگاس میں موجود تھا۔ شون فلیمنگو کے سوئمنگ پول میں تیراکی کر رہا تھا کہ اس نے اپنے جیسے ایک ہمشکل کو دیکھا اور حیران رہ گیا۔

شون ڈگلس جب سوئمنگ پول میں تیراکی کر رہا تھا اور ڈبکی مار کر پانی سے سر باہر نکالا تو اجنبیوں کے ایک گروپ کو اپنی جانب دیکھ کر اشارہ کرتے اور انہیں ہنستا دیکھ کر قدرے پریشان ہوگیا، اس نے پلٹ کر جب اپنے دوستوں کی طرف دیکھا تو وہ بھی ایک جانب ہنستے ہوئے اشارہ کر رہے تھے، تب اس نے اس اشارے کی طرف دیکھا تو سامنے انتہائی حیران کن منظر تھا۔

شون نے دیکھا کہ اس کے سامنے بالکل اس کا ہمشکل شخص موجود تھا، اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ تھی کہ دونوں نے نہ صرف ایک جیسی عینک بلکہ یکساں سامنے کیپ بھی پہن رکھی تھی۔

شون نے اپنا ہمشکل دیکھ کر کہا کہ اوہ خدایا ایسا لگ رہا ہے کہ میں آئینے میں خود کو دیکھ رہا ہوں۔

اسے پہلے تو یقین نہیں آیا اور جب اپنے حواس پر قابو پایا تو اس نے اپنے ہمشکل کے ساتھ ایک تصویر بنائی اور اسے سوشل میڈیا سائٹ Reddit پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا کہ ’’مجھے اب تک یقین نہیں آرہا… ہم یقینی طور پر ایک جیسی شکل رکھتے ہیں، میں نے اپنے ہمشکل کے ساتھ آج ویگاس کے فلیمنگو پول میں تیراکی کی‘‘۔

تصویر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔ اکثر صارفین نے دونوں کو جڑواں بچے قرار دیا اور کہا کہ وہ دونوں کینیڈین امریکی اداکار اور کامیڈین سیٹھ روجنز کی طرح نظر آتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ایک جیسا چشمہ، ٹوپی، حتیٰ کے چہرے کے تاثرات بھی ایک جیسے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ آپ دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانا چاہیے، تیسرے صارف نے دلچسپ سوال کیا کہ کیا سیٹھ روجنز (امریکی اداکار) اگانے والی کوئی لیب ہے؟

ایک صارف اس حیران کن واقعے سے لگتا ہے کچھ الجھ سا گیا اور اس نے پوچھا کہ مجھے بتائیں کہ یہ سب بناوٹی کہانی ہے اور آپ واقعی حقیقی بھائی ہیں۔

Comments

- Advertisement -