شعیب ملک کی تعریف کے دوران غلطی، ماورا حسین کا مذاق بن گیا

لاہور: پاکستانی نامور اداکارہ ماورا حسین کو ایشیا کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں شعیب ملک کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے افغانستان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تو ان کی بیٹنگ کو خوب سراہا گیا، ماورا حسین نے بھی شعیب ملک کی اننگز کی تعریف کی لیکن سوشل میڈیا پر وہ معمولی غلطی کر بیٹھیں اور ایشیا کپ 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کے بجائے ایشین گیمز 2018 کا ہیش ٹیگ استعمال کردیا۔
ماورا حسین کی اس معمولی غلطی پر ان کا مذاق بھی اُڑایا جارہا ہے اور ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے، شعیب ملک نے اننگز کی تعریف کرنے پر ماورا کا شکریہ ادا کیا لیکن وہ بھی غلطی کو نظر انداز کرگئے۔
Malikkkkkkk 🇵🇰🇵🇰🇵🇰🙏🏻 Shukar! What a mad match! @realshoaibmalik #AsianGames2018
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) September 21, 2018
ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں بھی سمجھا دیں کہ ایشین گیمز میں کرکٹ کہاں سے آگئی؟
اظہر نامی صارف نے لکھا کہ شعیب ملک بھائی ایشیا کپ کھیل رہے ہیں یا ایشین گیمز؟ پھر انہوں نے ماورا حسین سے کہا کہ ماورا کتنی بھولی ہو تم، تم نے غلط میچ دیکھ لیا ہے۔
@realshoaibmalik Bhai #AsiaCup2018 khel rahe ho Ya #AsianGames2018 ? @MawraHocane kitni bholi ho tum😂,Tumne galat Match dekh liya 😂 https://t.co/SIAszT2n2z
— AZHAR (@AzharSRKsFan) September 21, 2018
ایک صارف نے لکھا کہ ایشین گیمز میں کرکٹ بھی ہوتی ہے مجھے تو نہیں پتا تھا، عماد حسن نامی صرف نے لکھا کہ سستا نشہ۔
Sasty nashy
— نام سے مطلب 🙅 (@AmmadHassan544) September 22, 2018
ایک صاف ہما نے لکھا کہ باجی بہت شوق ہے مذاق بننے کا یہ بس یوں ہی انجانے میں غلطیاں ہوجاتی ہیں،۔
Baaji, bahut shauq hai mazak bun ney ka ya bas anjaaney main aisi galtiyan ho jaati hai?
— Huma. (@hitbyreality) September 22, 2018
واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں کامیابی حاصل کی تھی جس میں شعیب ملک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری اوور کی دو گیندوں پر چھکا اور چوکا لگایا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار دئیے گئے تھے۔