جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

امریکی انخلا: 1450 افغان بچے بغیر والدین کے منتقل ‏

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی انخلا کے دوران 1450 افغان بچوں کو بغیر والدین کے منتقل کیا گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران 1450بچے ایسے ہیں جنہیں ‏والدین یا سرپرست کےبغیر منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی حکومت کی تحویل میں سیکڑوں بچے اپنے والدین کا پوچھتے ہیں ایسی صورتحال میں ‏واضح نہیں یہ بچے اپنے والدین سے مل سکیں گے یا نہیں۔

- Advertisement -

افغانستان سے انخلا، امریکی جنرل کا اہم انکشاف منظرعام پر

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ 1450 بچوں میں سے زیادہ تر کو والدین کے بغیر امریکا لایا گیا جب کہ ‏امریکا منتقل 250 افغان بچے ایسے ہیں جن کےخاندان کا کچھ پتہ نہیں۔

واضح رہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد امریکا نے ‏افغانستان سے تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار امریکی، افغان اور دوسرے ممالک کے شہریوں کو ‏نکالا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں