پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

مریم نواز کے دورہ ملتان کے دوران لیگی کارکنوں کا احتجاج، گتھم گتھا ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے دورہ ملتان کے دوران لیگی کارکنوں نے ہوٹل کے باہر سخت احتجاج کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی ورکرز اجلاس کے سلسلے میں ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جس ہوٹل میں اجلاس تھا اس کے باہر سینیئر لیگی کارکن جمع ہوگئے اور ملاقات نہ کرنے پر سخت احتجاج کیا۔

اس دوران بعض لیگی کارکن آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئے اور ایک دوسرے پر مُکوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔ بعض مشتعل مظاہرین نے کوریج کرنے والے صحافیوں کے کیمروں پر بھی جھپٹنے کی کوشش کی بعد ازاں پولیس اور مقامی لیگی عہدیداروں کی مداخلت کے بعد وہ منتشر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم عوام کو ریلیف نہیں دے پا رہے ہیں، مریم نواز کا اعتراف

احتجاج کرنے والے کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہم 40 سال سے پارٹی کی خدمت کرتے آ رہے ہیں۔ ایم این ایز اورایم پی ایز کو مریم نواز سے ملاقات کیلیے ہوٹل کے اندر جانے دیا گیا ہے جب کہ دیرینہ کارکنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں