نیدرلینڈ کی ملکہ کل تین روزہ دورے پرپاکستان آرہی ہیں -
The news is by your side.

Advertisement

نیدرلینڈ کی ملکہ کل تین روزہ دورے پرپاکستان آرہی ہیں

اسلام آباد: نیدرلینڈ کی ملکہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقیاتی فنڈ میکسیما کل تین روزہ دورے پر پاکستان آرہی ہیں۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈچ ملکہ اپنے تین روزہ دورے میں صدرممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اوردیگراہم ملکی شخصیات سے ملاقات کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکانومک فورم کی ذیلی ملاقاتوں میں ملکہ میکسیما سے ملاقات کی تھی۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی وکیل کی حیثیت میکسیما عالمی سطح پرمالیاتی شمولیت کے لئے رحجان سازی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں