جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کا راز فاش ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

انتخابات کے قریب آتے ہی بی جے پی نے مسلمانوں کے لیے ہندوستان میں زمین تنگ کردی اور انتہا پسند ہندووٴں نے ملک میں انتشار اور فسادات کو پھیلانا شروع کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رام مندر مودی کی انتہا پسند پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی ڈبلیو نے انتخابات کے قریب آتے ہی مودی کے اوچھے ہتھکنڈوں کا راز فاش کردیا۔

ڈی ڈبلیو کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی سرکار کا مسلمان دشمنی میں ایک اور منصوبہ مکمل ہوگیا، مودی سرکار نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے 22 جنوری کو بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتخابات میں انتہا پسند ہندووٴں کی حمایت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی نے مسلمانوں کے لیے ہندوستان میں زمین تنگ کردی اور رام مندر کے افتتاح کی تاریخ قریب آتے ہی انتہا پسند ہندووٴں نے ملک میں انتشار اور فسادات کو پھیلانا شروع کر دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی جے پی نے مسلمانوں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے میں بھی اضافہ کردیا ہے۔

رام مندر کے افتتاح کے حوالے سے ہندوستان میں مسلمان رہنماوٴں نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا، مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ رام مندر سے متعلق مجوزہ تقاریب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوششیں تشویش کا باعث ہیں۔

انتخابات کے قریب آتے ہی ملک میں انتہا پسند تقریبات کی ریاستی سرپرستی منصفانہ انتخابات اورسیکولر دستور کے خلاف ہے ، رام مندر کا استعمال ہندوستان کو پولرائز کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ہندو انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992 کو بابری مسجد پر حملہ کرکے مسجد کو شہید کردیا تھا، بابری مسجد پر حملے کے نتیجے میں فسادات کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

دی وائرموقر جریدے دی وائر کے مطابق ہندوستان کی عدالت نے تمام ذمہ داران کو نہ صرف بے گناہ قرار دیا بابری مسجد کی زمین پر مندر بنانے کا بھی حکم جاری کردیا، بابری مسجد انہدام نے فرقہ وارانہ سیاست کو اقتدار میں آنے میں مدد کی۔

رام مندر کا افتتاح ہندو مسلم کوتقیسم کرنے اور انتخابی فائدہ حاصل کرنے کا مودی سرکار کا ایک اور حربہ ہے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں