تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

اسکول میں چھوٹے قد پر چھیڑ چھاڑ، بچے کی ماں سے خودکشی کی التجا

سڈنی: آسٹریلیا کے اسکول میں بچوں کی جانب سے چھوٹے قد پر چھیڑے جانے پر بچے نے اپنی ماں سے خودکشی کی التجا کردی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہر برسبین کی رہائشی خاتون یاراکا بیلس اپنے 9 سالہ بچے کو اسکول کی چھٹی کے وقت لینے پہنچی تو وہ روتے ہوئے ماں سے خودکشی کی التجا کررہا تھا، والدہ نے بچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ کوڈن پریشان ہے اور روتے ہوئے اپنی ماں سے سے رسی دینے کا کہہ رہا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کرسکے۔

انتباہ: کمزور دل افراد اور بچے یہ ویڈیواپنی صوابدید پر دیکھیں

بچے کا کہنا ہے کہ میں اپنے آپ کو مار دینا چاہتا ہوں، میں اپنے دل میں چھرا گھونپنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے قتل کرے، اس ویڈیو میں بچے کا حوالہ دیا گیا جسے اب تک تیس لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔

والدہ بیلس کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی اپنے بیٹے کو اسکول سے اٹھایا اور ایسا واقعہ سامنے آیا، میں چاہتی ہوں کہ لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بچوں کا مذاق اڑانے پر ان پر کیا اثر پڑتا ہے۔

بیلس کا کہنا تھا کہ آپ براہ کرم اپنے بچوں، اپنے کنبے اور دوستوں کو تعلیم دیں کیونکہ یہ سب کچھ اور ہی ہوتا ہے، اور آپ حیرت زدہ ہوتے ہیں کہ بچے خود کو کیوں ماررہے ہیں۔

واقعے کے بعد کوڈن کو آل اسٹارز این آر یل کی ٹیم نے ان کی حمایت کے لیے مدعو کیا بلکہ انہیں ٹیلی وژن شوز میں بھی بلایا گیا ہے کہ تاکہ وہ اس بارے میں آگاہی فراہم کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -