منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

ای چالان سے متعلق بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (3 نومبر 2025) شہر قائد کے باسی ای چالان کے ذریعہ بھاری جرمانوں سے پریشان ہیں اور اب اس سے متعلق بڑی اہم خبر آئی ہے۔

کراچی میں 27 اکتوبر سے ای چالان کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ اس کے ذریعہ ایک ہفتہ کے دوران موٹر سائیکل، کار ڈرائیوروں اوور اسپیڈنگ، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے، ہیلمٹ نہ پہننے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس اور انڈیکٹر لائٹس اور سائیڈ مرر نہ ہونے پر کروڑوں روپے کے ہزاروں چالان کر دیے گئے ہیں۔

E-Challan Karachi- Latest News and Updates

شہری خاص طور پر کم آمدنی والا طبقہ ان بڑے جرمانوں سے پریشان ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پہلا چالان معاف ہونے سے متعلق بیان پر شہریوں کو ریلیف کی امید تھی۔ اب اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا بھی موقف سامنے آ گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا ای چالان ملنے پر صرف ان ہی شہریوں کو جرمانہ معاف ہوگا جو باضابطہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر معافی نامہ دیں گے۔

اگر اسی شخص کا دوسرا ای چالان ہوگا تو 14 دن کے اندر جمع کرانے پر اس کو کیے گئے جرمانے کی رقم پر 50 فیصد رعایت ملے گی تاہم 21 دن کے اندر جمع کرانے پر پورا جرمانہ ہی ادا کرنا ہوگا

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نے سگنل توڑا تو جرمانہ 5 ہزار روپے ہے۔ تاہم 14 دن کے اندر یہ جرمانہ جمع کرانے پر اس کو 2500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ای چالان کی رقم 14 دن میں جمع کروانے پر رعایت دی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں