پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

گھر بیٹھے ای چالان کینسل کروانے کا طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (21 نومبر 2025): اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو ای چالان غلط موصول ہوا ہے تو اسے گھر بیٹھے کینسل (منسوخ) کروایا جا سکتا ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے غلط ای چالان موصول ہونے سے پریشان شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن اپیل (Review) کی زبردست سہولت دے کر ان کی مشکل حل کی ہے۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی شہری کو غلط ای چالان موصول ہو جائے تو اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے، وہ ہماری ویب سائٹ (https://psca.gop.pk) پر جا کر اپنی گاڑی کا نمبر درج کرے وہاں جرمانوں کی تمام تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ای چالان آن لائن کیسے چیک کریں؟ شہریوں کی بڑی مشکل حل

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر شہری سمجھتا ہے کہ یہ ای چالان اس کا نہیں، کسی اور شہری کا اس کو موصول ہوگیا ہے یا اس نے ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جیسے کہ ایمبولینس وغیرہ کو راستے دیتے وقت سگنل توڑنا وغیرہ، تو وہ اپیل کر سکتا ہے۔

اپیل دائر کرنے کے بعد پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم اس کا جائزہ لے گی اور اگر ای چالان غلط جاری ہوا ہوگا تو اسے کینسل کر دیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں