جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی کے شہریوں کے صرف 54 گھنٹوں میں کتنے الیکٹرانک جرمانے ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (30 اکتوبر 2025): شہر قائد میں شہریوں کے صرف 54 گھنٹوں میں کروڑوں روپے کے الیکٹرانک جرمانے ہوئے ہیں، اے آر وائی نیوز نے 6 بڑے جرمانوں کی اہم تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔

یہ انکشاف ہوا ہے کہ کراچی شہر میں دو دن اور 6 گھنٹوں کے دوران 11 کروڑ 55 لاکھ 65 ہزار روپے کے الیکٹرانک جرمانے ہوئے ہیں، یہ جرمانے سیٹ بیلٹ، موبائل فون کے استعمال، لال بتی کو کراس کرنے، ہیلمٹ، اور تیز رفتاری پر کیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر صرف 6 خلاف ورزیوں پر 12 ہزار 732 چالان ہوئے، سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 7 کروڑ 8 لاکھ 30 ہزار کے جرمانے ہوئے، ہیلمٹ نہ پہننے پر 1 کروڑ 22 لاکھ 80 ہزار کے جرمانے کیے گئے، تیر رفتاری پر 1 کروڑ 91 لاکھ 90 ہزار کے جرمانے ہوئے۔

سگنل توڑنے پر 82 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، موبائل فون کے استعمال پر 41 لاکھ، کالے شیشوں پر 8 لاکھ 75 ہزار کے جرمانے ہوئے۔ تمام جرمانے مقررہ وقت میں ادا کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے ای چالان 6 ہزار تک پہنچ گئے، سب سے زیادہ کس خلاف ورزی پر؟

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں