بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

کراچی میں ای چالان مگر سگنل خراب، اسپیڈ لمٹ و دیگر سائن غائب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 نومبر 2025): شہر قائد کی سڑکوں پر کیمرے تو لگ گئے ہیں مگر خراب سگنل ٹھیک ہوئے اور نہ ہی پولیس اہلکار دکھائی دیتے ہیں، ٹریفک اہلکاروں کے ضلعی پولیس میں ٹرانسفر کروانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں اوور اسپیڈنگ پر ای چالان کیے جا رہے ہیں، مگر اسپیڈ لمٹ کتنی ہے، یہ پورے شاہراہ فیصل پر کہیں درج نہیں ہے، اور شہریوں کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کس سڑک پر حدِ رفتار کتنی رکھنی ہے۔

صرف اسپیڈ پر نہیں، رانگ وے اور ون وے جانے پر بھی چالان ہو رہے ہیں، لیکن صدر جیسے مصروف علاقے میں بھی ایسا کوئی بورڈ نظر نہیں آتا جو اس حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کرتا ہو۔ نہ عبداللہ ہارون روڈ نہ زینب النسا اسٹریٹ پر ایسا کوئی بورڈ آویزاں نظر آتا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پر بھی چالان ہونے چاہیئں کہ نہ تو سڑکیں بنائی ہیں، نہ نالے بنے ہیں، ہر سڑک پر گڑھے پڑے ہوئے ہیں، گاڑیوں کو نقصان ہوتا ہے وہ تو انھیں رانگ وے جانا پڑتا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ٹی وی پر سلائیڈ چلانے سے کچھ نہیں ہوتا، سڑک پر رفتار کی حد بتانے والے سائن بورڈ لگائے جائیں۔

مسئلہ صرف کوریڈور تھری کی اس داخلی سڑک کا نہیں ہے بلکہ مصروف ترین تجارتی مرکز صدر کی بیش تر سڑکوں پہ ٹریفک اہلکار ملتے ہیں نہ ہی سگنل کام کرتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ٹریفک اہلکاروں کی توجہ اب محکمے سے ٹرانسفر پر ہے۔


کراچی میں ای چالان سسٹم کے بعد اہلکار تبادلے کرانے لگ گئے، ڈی آئی جی ٹریفک کا انکشاف


ٹریفک اہلکاروں کے پاس سڑکوں پہ عدم موجودگی کی اب اپنی ہی دلیل ہے، اس ساری صورت حال میں سب سے زیادہ کوئی پریشان یا خوش ہیں تو وہ عام شہری ہیں، وہ کہتے ہیں کہ انھیں رشوت خوری سے چھٹکارا مل گیا ہے۔ دوسری طرف شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سڑکوں پہ کیمروں کی تنصیب سے ٹریفک کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، مگر اس سے پہلے روڈ انفراسٹرکچر سائن بورڈ اور سگنلز کی بحالی سب سے زیادہ اہم ہے۔

+ posts

فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں