منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

شہریوں کیلئے ای چالان کی بھرمار کرنیوالے ٹریفک اہلکار خود بچنے کےلیے کیا منصوبہ بنایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہریوں کیلئے ای چالان کی بھرمار کرنے والے ٹریفک اہلکار خود قانون کی دھجیاں اڑانے لگے، بچنے کیلئے نیا حل نکال لیا۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے خود ای چالان سے بچنے کیلئے حل نکال لیا، ٹریفک پولیس اہلکار نے اپنی موٹرسائیکل پر نمبر پلیٹ کے نمبرز ہی غائب کردیے، جس کے بعد شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ایکسپو سینٹر کے قریب موجود ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، فوٹیج میں ٹریفک پولیس اہلکار کو سرکاری پستول کیساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی موٹرسائیکل پر نمبرپلیٹ آویزاں ہے لیکن نمبر پورا نہیں لکھا، ٹریفک اہلکار نے بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا اینڈی کیٹر بھی آن کررکھا ہے۔

خیال رہے کہ شہر میں اچانک ای چالان کا آغاز کرنے پر کراچی والے پھٹ پڑے، شہریوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا پہلے سکھائیں پھر نیا قانون لائیں۔

شہریوں کا دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں ای چالان لانے سے پہلے نہ کہیں بورڈز لگائے گئے نہ ہی کوئی آگاہی فراہم کی گئی، انتظامیہ پہلے سڑکیں بناتی پھر ای چالان کرتی، شہریوں کی تربیت نہ کی گئی تو یہ سسٹم کامیاب نہیں ہوگا۔

موٹرسائیکل سوار ایک شخص نے کہا کہ کسی کو کچھ پتا نہیں ہے، کراچی میں سڑکوں کا حال آپ کو پتا ہے کہیں گڑھے پڑے ہوئے ہیں کسی کو اپنی لائن کا نہیں پتا، نیا سسٹم شروع کرنے سے پہلے ضروری ہوتا ہے کہ لوگوں کو اس کی آگاہی دی جاتی ہے۔

ایک شہری نے اس پروگرام کی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آگاہی کےلیے پہلے آپ ایک ماہ پروگرام کریں جگہ جگہ کیمپ لگائیں، بڑے بڑے بورڈز لگائیں اس کے بعد اس سسٹم کو لاگو کریں۔

موٹرسائیکل سوار شخص نے کہا کہ تھوڑا سا حکومت کو کام کرنا چاہیے، جیسے ان کو ریونیو آتا ہے تو یہ زیبرا کراسنگ کے نشان وغیرہ کو صحیح کردیں تاکہ لوگوں کو زیادہ آئیڈیا ہو۔

سڑک سے گزرنے والے ایک شہری نے کہا کہ ای چالان سے پہلے ان کو سڑکیں ٹھیک کرنی چاہئیں اور ایسا نہیں ہونا چاہے کہ ای چالان صرف موٹرسائیکل والوں کا ہے بسیں بھی چلتی ہیں ان کا بھی کچھ نہ کچھ ہونا چاہیے۔

کراچی پولیس نے عوام کیلیے ٹریفک پلان جاری کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں