پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ای خدمت نے امتحانی فیس کی ادائیگی کی سروس متعارف کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت کے زیرِانتظام ای خدمت مراکز نے طلبہ کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی ہے، یہ سروس پنجاب بھر میں دستیاب ہے۔

اس سہولت کے سبب اب امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کے امتحانی فیس کی ادائیگی ای خدمت مراکز کے ذریعے آسانی سے کرسکیں گے۔

ای خدمت کی یہ سہولت پنجاب بھر میں دستیاب ہوگی اور امیدوار شفاف، تیز اور بغیر کسی پریشانی کے فیس جمع کرا سکیں گے، مراکز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

May be an image of text

ای خدمت مراکز کے قیام کا مقصد شہریوں کو سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کرنا اور دفتری پیچیدگیوں، سفارش، رشوت ستانی اور غیر ضروری کاغذی کارروائی سے نجات دلانا ہے۔

ماضی میں شہریوں کو سرکاری دفاتر میں درخواستیں جمع کرانے، اسٹیٹس معلوم کرنے اور مطلوبہ دستاویزات حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا، جس سے عوام کا حکومتی اداروں پر اعتماد متاثر ہو رہا تھا۔

پنجاب کے طلبہ و طالبات اپنی امتحانی فیس کی ادائیگی کی سلسے میں مزید معلومات کے حصول کیلیے مذکورہ ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/کا وزٹ کرسکتے ہیں۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ای گورننس کے فروغ اور سرکاری خدمات کی شفاف فراہمی کے لیے ای خدمت مراکز کا آغاز کیا۔

ابتدائی مرحلے میں پنجاب کے مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں ای خدمت مراکز قائم کیے گئے، جہاں شہریوں کو متعدد سرکاری سہولیات ایک ہی مقام پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس وقت پنجاب بھر میں 15 ای خدمت مراکز فعال ہیں، جن میں راولپنڈی، سرگودھا، لودھراں، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے 160 سے زائد سرکاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ اب تک 80 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق ای خدمت مراکز کی کامیابی کی شرح 99.9فیصد رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں