پیر, جون 8, 2026
اشتہار

بیرونِ ملک جانے والے کن افراد کے لیے ای-پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ ضروری ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے آن لائن پروٹیکٹر (ای-پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ کے حوالے سے غلط، گمراہ کن اور بے بنیاد افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، جن کی بروقت وضاحت عوام کے مفاد میں نہایت ضروری ہے۔

بیرونِ ملک ملازمت پر آن لائن پروٹیکٹر (ای-پروٹیکٹر) کوئی لازمی شرط نہیں بلکہ محض ایک سہولت ہے، تاکہ شہری گھر بیٹھے اپنے پروٹیکٹر کا عمل مکمل کرسکیں اور غیر ضروری مشکلات سے بچ سکیں۔

جو افراد آن لائن پروٹیکٹر کی سہولت استعمال کرتے ہیں، انہیں بذریعہ ای میل ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔

یہ سرٹیفکیٹ (صرف آن لائن پروٹیکٹر کی صورت میں) ایئرپورٹ پر پروٹیکٹر کروانے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، کیونکہ ایسے افراد کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر کی مہر یا اسٹیکر موجود نہیں ہوتا۔

جعلی پروٹیکٹر پر بیرون ملک جانے والا مسافر پکڑا گیا

اس کے برعکس، جو شہری بذاتِ خود پروٹیکٹر آفس جاکر اپنا پروٹیکٹر کرواتے ہیں، ان کے پاسپورٹ پر باقاعدہ پروٹیکٹر اسٹیکر یا مہر ثبت ہوتی ہے، اور ایئرپورٹ پر اسی کو چیک کیا جاتا ہے، لہٰذا انہیں کسی بھی صورت میں آن لائن پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں