تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سستے تیل کی خریداری کا معاہدے : روسی وفد کل پاکستان کے دورے پر پہنچے گا

اسلام آباد : روسی وفد کل پاکستان کے دورے پر پہنچے گا ، دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق روس سے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر روسی وفد کل پاکستان کے دورے پر پہنچے گا۔

حکام پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان اورروس کے درمیان 3 روز مذاکرات ہوں گے، دورے کے دوران پاک روس انٹرگورنمنٹل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔

حکام کا کہنا تھا کہ انٹرگورنمنٹل اجلاس میں پاکستانی وفدکی سربراہی ایاز صادق کریں گے، مذاکرات میں تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے کہا کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی بات چیت کی جائے گی ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ خریداری کیلئے انٹر گورنمنٹل معاہدہ ضروری ہے۔

پاورسیکٹر، پن بجلی اور متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی اور تیل وگیس کی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -