بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

ای خدمت مراکز پر شہریوں کو بڑی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں پی آئی ٹی بی کے تحت قائم 15 ای خدمت مراکز پر پراپرٹی ٹیکس کی آسان ترین ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے نظام کو مزید آسان بناتے ہوئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تحت قائم 15 ای خدمت مراکز پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی سہولت فراہم کر دی ہے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق شہری اب اپنے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی ایک ہی چھت تلے بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے تیز، آسان اور محفوظ طریقے سے کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس ادائیگی کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

E khidmat punjab

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ نئی سروس کے تحت ادائیگی کا نظام مزید مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنایا گیا ہے، جبکہ یہ سہولت صوبے بھر کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔

ای خدمت مراکز کے اوقاتِ کار صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ شہری مزید معلومات اور قریبی مرکز کی تفصیلات کے لیے پنجاب ای خدمت کی ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ سے رجوع کر سکتے ہیں، جبکہ رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 1317 بھی دستیاب ہے۔

یکم جولائی سے کون کتنا ٹیکس ادا کرے گا؟

اہم ترین

مزید خبریں