اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں ای اسٹامپنگ سسٹم نافذ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 26 جنوری 2026 سے اسٹامپ فروشوں یا عام عوام کو عدالتی و غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز جاری نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، اور ضلع اسلام آباد میں ای اسٹامپنگ سسٹم کے نفاذ کے پیشِ نظر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ Islamabad میں کام کرنے والے تمام اسٹامپ فروشوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پاس موجود مینول عدالتی و غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز کا موجودہ اسٹاک 12 فروری 2026 (جمعرات) تک مکمل طور پر ختم کر لیں۔
13 فروری جمعہ کو تمام اسٹامپ فروش اپنی اسٹامپ وینڈر رجسٹرز بمعہ ربڑ اسٹامپس، بلا کسی کوتاہی کے، دفتر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو / ضلع کلکٹر، اسلام آباد میں جمع کرائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ مدت کے بعد، Islamabad کیپیٹل ٹیریٹری کے اندر کوئی بھی محکمہ، دفتر، عدالت یا اتھارٹی کسی بھی صورت میں مینول عدالتی یا غیر عدالتی اسٹامپ پیپرز قبول نہیں کرے گی۔
ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل کر دیے گئے
مذکورہ بالا ہدایات کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل کی صورت میں خلاف ورزی کا مرتکب فرد متعلقہ قوانین و قواعد کے تحت سخت قانونی کارروائی کا ذمہ دار ہو گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



