The news is by your side.

Advertisement

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے بڑی پیشرفت، شبلی فراز نے آگاہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرو ٹو ٹائپ پر کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر سائنس شبلی فراز،  وزیر ریلوے اعظم سواتی اور  ڈاکٹر بابر اعوان سمیت سیکرٹری سائنس وٹیکنالوجی، سیکرٹری الیکشن کمیشن و دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے شرکا کو آگاہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرو ٹو ٹائپ پر کام جلد مکمل کر لیاجائے گا، الیکٹرک ووٹنگ مشینوں کی تیاری کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں: شبلی فراز الیکٹرانک ووٹنگ کے لیے سرگرم، اہم ہدایت جاری کردی

اُن کا کہنا تھا کہ ’کامسیٹس،این آئی ای اور این آر ٹی سی مشترکہ طور پر ووٹنگ مشین تیار کررہے ہیں۔

اجلاس میں نجی کمپنیوں کی جانب سے اپنی ای وی مشینوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ نجی کمپنیوں کی طرف سے الیکٹرانک ووٹنگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی فراز نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آرٹی سی) ہری پورکا دورہ کیا۔ یونیورسٹی حکام نے شبلی فرازکو ادارےکی  ریسرچ، تیار کردہ سامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

حکام نے شبلی فراز کو بتایا تھا کہ ’ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے دو پرو ٹو ٹائپ تیار کئے جاچکے ہیں، جنہیں جلد وزیراعظم کے سامنے معائنے کے لیے پیش کیا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کے سامنے پاکستان میں تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا عملی مظاہرہ

اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انتخابات کا شفاف ہونا اہم ہے،وزارت سائنس انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے عمل پیرا ہے‘۔

Comments

یہ بھی پڑھیں