پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

ای اے اے نے برطانوی طیاروں کو پاکستان میں‌ لینڈنگ کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانیہ کو پانچ طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی، طیاروں کو برطانیہ کے سفارتخانے کی درخواست پر اجازت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارتخانے کی درخواست پر اجازت دی گئی ہے جس کا سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ایئر کمو ڈو عرفان صابر کے زیر دستخط نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیر کی پروازیں 30اپریل سے 5 مئی تک خالی طیارے پاکستان پہنچے گے، قطر ائیر کی خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کو لیکر برطانیہ جائیں گی۔

قط ایئر کی پہلی پرواز 30 اپریل کو دوحا سے کراچی پہنچے گی تین سو سے زائد برطانوی شہریوں کو لے کر لندن روانہ ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دوسری پرواز یکم مئی کو دوحا سے لاہور پہنچے گی، دو سو سے زائد برطانوی شہریوں کو لاہور سے لیکر لندن روانہ ہوگی، تیسری پرواز 2 مئی کو دو حا سے لاہور پہنچے گی اور لاہور سے ما نچسٹر کے لئے روانہ ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوتھی پرواز 4 مئی کو دوحا سے اسلام آباد پہنچے گی تین سو سے زائد برطانوی شہری لندن روانہ ہوں گے جبکہ پانچویں پرواز 5 مئی کو دوحا سے اسلام آباد پہنچے گی اور مانچسٹر کے لئے روانہ ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ تمام پروازوں کے پائلٹس اور کرایو کو پاکستان آمد پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں