تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

برطانیہ میں عقابوں کے بڑے میلے کا انعقاد، تصاویر وائرل

لندن : شمالی انگلستان میں عقابوں کا سالانہ فیسٹیول منعقد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کے عقابوں کی نمائش کی گئی، مذکورہ فیسٹیول سال 2017سے ہر سال باقاعدہ منعقد کیا جاتا ہے۔

رواں برس یہ میلہ ڈیونکومبے پارک میں نیشنل سنٹر فار برڈز آف پرے میں منعقد ہوا۔ اس فیسٹول کی تصویری جھلکیاں دیکھیے، اس خوبصورت اور نایاب پرندے کی خوبصورتی سے آپ متاثر ہوئے نہ رہ پائیں گے۔

دنیا بھر میں عقاب نامی پرندے کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں جو لازمی نہیں کہ ایک دوسرے سے بالکل مماثل بھی ہوں۔ افریقہ اور یوریشیا کے ممالک میں عقابوں کی 60سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔

امریکا اور کینیڈا میں عقاب کی محض دو اقسام پائی جاتی ہیں جبکہ وسطی اور جنوبی امریکا میں مزید 9 اقسام جبکہ آسٹریلیا میں اس کی 3 اقسام ملتی ہیں۔

عقاب مسلمانوں کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل پرنده ہے، مسلمان اس کی لپک جھپک، تیز نگاه، پروقار اور بارعب اڑان اور اونچی پرواز کی مثالیں دیتے اور عقاب جیسا بننے کی ترغیب دیتے ہیں۔

مسلمان شعراء باقاعدہ عقاب سے تشبیہی نظمیں تحریر کرتے ہیں، عقاب کی انوکھی صفت یہ ہے کہ یہ پرنده سکھانے سے بہت جلد سیکھ جاتا ہے اور مالک سے مکمل وفاداری نبھاتا ہے۔

برصغیر کے مسلمانوں میں برطانوی سامراج کے خلاف مسلمانوں کو ان کا حق آزادی حاصل کرنے کے لیے ابھارنے والے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے نوجوانوں میں جذبہ آزادی ابھارنے کے لیے عقاب کی زندگی کو مشعل راہ بتایا اور اپنی شاعری میں اس کا ذکر تعریفی انداز میں کیا۔

Comments

- Advertisement -