تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کم عمری میں تعلیم کی رغبت، سعودی حکومت کا زبردست اقدام

ریاض: سعودی عرب کے محکمہ تعلیم نے ملک کے مختلف اسکولوں میں نیا پروگرام متعارف کرایا جس کے تحت والدین اور بچوں کو تعلیم کی طرف رغبت دلائی جارہی ہے، اساتذہ نے اس پروجیکٹ کو انقلابی قرار دیتے ہوئے مملکت کی ترقی کا ضامن قرار دے دیا۔

سعودی گزیٹ کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم مکہ نے ’’کم عمری میں تعلیم کا حصول‘‘ کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا جس کے تحت بچوں کو کم عمری میں اسکول میں داخل کرانا لازم ہوگا۔

سعودی عرب کے مختلف اسکولوں کے سربراہان اوراساتذہ نے محکمہ تعلیم کی جانب سے شروع کیے جانے والے پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اس کی وجہ سے جلد اپنے اہداف حاصل کرکے ملک کو ترقی کی جانب لے جاسکیں گے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ مہم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے ہم کنار ہوا، اب ہم مزید کامیابی حاصل کرنے کے لیے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ وہ شوق سے اسکول آئیں اور کتابوں سے پیار کریں۔

المیرا ثمران اسکول کی پرنسپل کا کہنا تھا کہ ’’اس پروگرام کی وجہ سے ہم نہ صرف بڑی کامیابیاں حاصل کریں گے بلکہ جلد ہی جدید تعلیم کی طرف چل پڑیں گے، اس کی وجہ سے ہماری نئی نسل کی صلاحتیں اجاگر ہوں گی اور انہیں مزید نئی چیزیں سیکھنے کو ملیں گی‘‘۔

میل اسکول سلیمہ حسینی کا کہنا تھا کہ ’’یہ پروجیکٹ تعلیمی میدان میں بہتری کے لیے انقلابی ثابت ہوگا اور یہی وژن 2030 کی سب سے بہترین ترجمانی کا ضامن ہے‘‘۔

Comments

- Advertisement -