The news is by your side.

Advertisement

کم عمری میں شادی: 13 سالہ دلہن کا باپ اور دولہا گرفتار

عمر کوٹ : پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر والد کو گرفتار کرکے دلہن کو تحویل میں لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق کم عمری کی شادی کا واقعہ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں پیش آیا جہاں پولیس نے کم عمر لڑکی کی زبردستی شادی کیے جانے کی اطلاع پر کارروائی کی ہے۔

پولیس نے 13 سالہ دلہن کو اپنی تحویل میں لیکر والد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان میں لڑکی کے والد، دولہا کے دو بھائی اور نکاح خواں شامل ہے۔

لڑکی نے پولیس تحویل میں بیان دیا کہ والد نے میری اور ماں کی مرضی کے بغیر چار روز قبل شادی کروائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا والد کم عمر دلہن کو سسرال چھوڑنے جارہا تھا، خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں پولیس نے شکار پور میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر  12 سال کی بچی کا 13 سال کے لڑکے سے نکاح ناکام بنادیا تھا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے باپ کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خوار فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں پولیس گرفتار افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں