تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا میں مڈٹرم انتخابات کیلیے قبل از وقت ووٹنگ جاری

امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے لیے انتخابی مہم عروج پر اور قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے، امریکی صدر بائیڈن نے پوتی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے لیے انتخابی مہم عروج پر اور قبل از وقت ووٹنگ جاری ہے، گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست ڈیلاویئر میں اپنی پوتی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر صدر بائیڈن نے اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے حریف ریپبلکنز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ گزشتہ انتخابات کو قبول نہ کرنے والے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

دوسری جانب سابق صدراوباما بھی ریاست مشی گن میں ڈیموکریٹس کی ریلی میں شریک ہوئے، اوباما کے خطاب کے دوران مداخلت پر شہری کو انتخابی جلسے سے باہر نکال دیا گیا۔

ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مڈٹرم الیکشن میں ری پبلکنز امیدواروں کی جیت کیلیے متحرک ہیں اور انہوں نے بائیڈن انتظامیہ پر کڑی تنقید ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سان فرانسسکو میں حملہ آور نے صبح کے وقت گھر میں گھس کر پال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا تھا، امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

بی بی سی کے مطابق اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پال پلوسی حملے کے بعد سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، ہتھوڑے سے مارے جانے کی وجہ سے ان کی کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، اور ان کے دائیں بازو اور ہاتھ پر شدید چوٹیں آئیں۔

یاد رہے کہ امریکا میں مڈٹرم الیکشن آئندہ ماہ 8 نومبر کو منعقد ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -