تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کی شدت سے شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے  اور اس  کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اے آروائی نیوز کی سائنس بلاگر صادقہ خان کا کہنا ہے زلزلے کا دورانیہ کم تھا ، تاہم شدت زیادہ تھی کہ ہر شخص نے ان جھٹکوں کو محسوس کیا۔ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

زلزلے کے جھٹکے سے شہر کے مکینوں میں خو ف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے اور اکثر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ رہنے کے لیے کھلے علاقوں میں آگئے۔ تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

چار دن قبل بلوچستان کے علاقے بارکھان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے  جن کی شدت 4.7 تھی  جبکہ ان کا مرکز شمال مشرق میں 10 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

رواں ماہ 12 نومبر کو  کوئٹہ میں  زلزلہ آیا تھا ، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.8 تھی، جبکہ گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 180 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔


یہ خبر ابھی اپ ڈیٹ کی جارہی ہے

Comments

- Advertisement -