تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تائیوان میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ، 150 لاپتہ

تائیوان: تائیوان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد چودہ ہوگئی ہے جبکہ ڈیڑھ سو زائد افراد لاپتہ ہیں۔

جنوبی تائیوان میں گزشتہ روز آنے واےلے چھ عشاریہ چارشدت کے زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پرریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلے میں چارسوسترافراد زخمی ہوئے جبکہ ایک سو تریپن افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ رہائشی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہوئیں ہیں جن میں ایک سترہ منزلہ رہائشی عمارت بھی شامل ہے جس کے ملبے سے گیارہ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔

زلزلے کے سبب تائیوان کی بیس لاکھ سے زائد آبادی متاثرہوئی ہے اورجو افراد اپنے گھروں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں انہیں عارضی پناگاہوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -