تازہ ترین

خیبر پختونخوا: زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے رقم جاری کردی گئی

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے زلزلے سے متاثرہ سولہ اضلاع کے لئے خطیر رقم جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے زلزلہ متاثرین کیلئے پرویزخٹک حکومت نے صوبے کے 16 اضلاع کیلئے 4282 ملین روپےجاری کر دیئے ہیں۔

صوبائی ڈیساسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ شانگلہ کے لئے 1000 ملین ، لوئر دیر کے لئے 1000 ملین، سوات کے لئے 800 ملین، چترال کےلئے 656 اور بونیر کے لئے 250 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

اپر دیر کے لئے 143 ، بٹگرام کے لئے 113، کوہستان لوئر 100 ملین، پشاور 70 ، ایبٹ آباد 56 ملین جاری کئے گئے ہیں ۔

اسی طرح ہری پور15 ، مردان 5 جبکہ صوابی، بنوں، کرک اور چارسدہ کے لئے 10 10 میلن روپے جاری کئے گئے ہیں ۔

Comments

- Advertisement -