site
stats
پاکستان

سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد: خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات  اورگردونواح میں 4.0شدت کازلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 126 کلومیٹر تھی۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی نتیجے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان پیش نہیں آیا تاہم لوگ خوف میں مبتلاء ہیں۔

یاد رہے کہ آج ہی کے دن 12 برس قبل 2005 میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top