جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے تیمور کے ساحل کے قریب 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیاکی جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ اس زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ زلزلے کا مرکز 31 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جاپان میں بھی 7.4 شدت کا شدید زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جس کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے باعث سونامی وارننگ جاری کردی گئی، جبکہ 3 میٹر تک لہریں بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
جاپان میں 5 شدت کا زلزلہ، عوام خوفزدہ
رپورٹس کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے کوسٹل ایریا کے لوگوں کو فوری بلندی کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


