اسلام آباد(26 ستمبر 2025): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق،پشاور، سوات، اپر دیر، بیشام، اٹک اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی اور اس کی گہرائی 195 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا۔
اس سے قبل ستمبر میں بھی زلزلے نے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کچھ حصوں کو ہلا دیا تھا، مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے ہندوکش علاقے سے شروع ہوئے، جن کی گہرائی 111 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، مردان، ہنگو، نوشہرہ، بٹگرام، سوات، باجوڑ، مہمند، بونیر، اٹک، میانوالی اور گوجرانوالہ میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


