تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ترکیہ وشام کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے تباہ کن زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا، پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم بھی ہمراہ ہے۔ 

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام شام میں یکے بعد دیگرے دو زلزلوں سے ہونے والی اموات اور تباہی پرصدمے میں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے نے برادر ملک میں بڑے پیمانے پرتباہی مچائی، پاکستان سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان متاثرہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہے اور غم کی اس گھڑی میں پاکستان متاثرہ شامی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتا ہے اور امدادی سرگرمیوں میں ہرممکن تعاون کے لیےتیار ہے۔

علاوہ ازیں وزارت صحت اور آرمی کی میڈیکل ٹیمیں ترکیہ اور شام بھجوائی جائیں گی، وزیراعظم کی ہدایت پرامدادی سامان کا خصوصی طیارہ آج رات ترکیہ روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سی130طیارہ چکلالہ ایئربیس سے آرمی کی سرچ اینڈ ریسکیوٹیم لے کر ترکیہ پہنچے گا، کل صبح پی آئی اے کی پرواز امدادی دستہ اور15ٹن سامان لے کرروانہ ہوگی۔

50افراد پر مشتمل امدادی دستے میں ریسکیور1122کے اہلکارشامل ہوں گے کل لاہور سے بھی سی130طیارہ،7ٹن امدادی سامان لے کراستنبول روانہ ہوگا۔

ترکیہ اور شام روانہ کیے جانے والے امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگراشیائے ضروریہ شامل ہیں،8فروری سے پی آئی اے کے ذریعے15ٹن امدادی سامان یومیہ ترکیہ اور شام بھیجا جائے گا

 

Comments

- Advertisement -