بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پھر زلزلہ ، شہریوں میں خوف و ہراس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت ، راولپنڈی اور گردونواح میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہری پور، خانپور اور صوابی میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

دوسری جانب گزشتہ روز بھی افطار کے وقت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا زلزلے کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور سرگودھا سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لوگ خوف کے باعث گھروں اور عمارتوں سے نکل کر کھلے مقامات پر آ گئے تھے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں