بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

خیبرپختونخوا ایک بار پھر زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا ایک بار پھر زلزلہ آیا، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز پٹن کے مغرب میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ صبح 7 بج کر 17 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی افطار کے وقت خیبرپختونخوا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور لوگ خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا تھا کہ زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور سرگودھا سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں