جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

چین میں شدید زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں لرز اٹھیں، 29 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا، جس کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے جبکہ شہر میں خوف وہراس ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے شہر نیجیانگ میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، حکام نے شہر میں ناگہانی آفات سے بچنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 5.4 شدت کا زلزلہ رکارڈ کیا گیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے، جبکہ حکام نے شہری انتظامیہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرات کے پیش نظر ریسکیو عملہ اقدامات کرے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چین کے مغربی حصے میں 6.9 اعشاریہ کے شدید زلزلے میں 1شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ہی چین کے صوبے جیانگ شی میں پاور پلانٹ کے قریب تعمیراتی پلیٹ فارم منہدم ہونے سے 74افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں