The news is by your side.

Advertisement

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، بونیر، نوشہرہ اور مردان سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے باعث زمین لرز گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے اپنے پیاروں سے رابطے قائم کر کے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی، شہریوں سے ٹیلیفون کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں