منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مسلم باغ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی۔

اسی دوران حیدرآباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ رات 12 بجکر 20 منٹ پر آیا تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں