کراچی : شہر قائد میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا ، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ صبح 9 بج کر 34 منٹ پر آیا۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز ملیر سے 7 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
جن علاقوں میں زلزلے کے ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔
خیال رہے چند ماہ قبل کراچی میں 57 زلزلے ریکارڈ ہوئے تھے، یہ زلزلے کے جھٹکے ملیر، سعود آباد، لانڈھی، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پاؤ ، قائد آباد کے علاقوں میں محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت معمولی نوعیت کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


