لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شیخوپورہ، مریدکے، کامونکی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارٹی بارڈر ریجن تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مئی میں بھی پنجاب کے شہر ملکوال، پھالیہ، دیپالپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اس دوران لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
حجرہ شاہ مقیم، پھول نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ادھر منڈی بہاؤ الدین اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


