تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستان، افغانستان اور بھارت میں 7.1 شدت کا زلزلہ

پشاور/ لاہور: پاکستان، افغانستان اور بھارت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد عوام میں خوف ہراس پھیل گیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش میں تھا، زلزلے سے افغانستان اور بھارت کے علاوہ پاکستان کے میدانی اور بالائی علاقوں میں زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔

ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز زاہد رفیع کے مطابق زلزلے کی گہرائی 326 کلومیٹر تھی، گہرائی زیادہ ہونے کے سبب وسیع رقبے پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زاہد رفیع کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں زلزلے معمول کی بات ہیں اور اس قسم کے جھٹکے آتے رہتے ہیں، اگر گہرائی کم ہوتی تو خدانخواستہ بڑ انقصان ہوسکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے متعدد شہروں ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، گجرات، پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد، اوکاڑہ اور چنیوٹ سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

https://twitter.com/AnujGurwara/status/719114621857058817

خیبرپختونخواہ میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، شانگلہ ، سوات، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈ سے زائد جاری رہے اور ان کی شدت بہت زیادہ تھی۔

زلزلےکے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ رہائشی عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اورکھلی جگہوں پرآگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -