بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

6.0 شدت کے زلزلے سے پورا شہر لرز اُٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔

رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

خوفناک زلزلے کے بعد الاسکا ٹرانسپورٹیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ہائی ویز، ایئرپورٹس، پلوں اور سرنگوں کی ہنگامی جانچ شروع کردی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر یہ واضح کیا ہے کہ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

بنگلادیش میں زلزلہ، ڈھاکا اور دیگر شہر لرز اُٹھے

واضح رہے کہ الاسکا کی تاریخ کا سب سے بڑا زلزلہ 27 مارچ 1964 کو آیا تھا، جب 9.2 شدت کے تباہ کن زلزلے اور سونامی نے 131 افراد کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ آفٹر شاکس کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں