تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات، مہمند اور صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 159 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

شدید زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا اور لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں: سوات وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس

واضح رہے کہ یکم اگست کو بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 178کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Comments

- Advertisement -