ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت، چلاس، جگلوٹ، استور کےعلاقےبونجی وڈوئیاں اور مضافاتی علاقوں میں ‏زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ سیکٹر اسکیل پر زلزلےکی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی ‏گہرائی45 کلومیٹر جب کہ مرکز جگلوٹ کے قریب تھا۔

- Advertisement -

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیلا اور وہ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں