منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صدر، اولڈسٹی، کلفٹن اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلےکی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل رواں سال 24 جولائی کو بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے۔ ملیر، لانڈھی، قائد آباد، کاٹھور اور گڈاپ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ان کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔ جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں