ہفتہ, اگست 8, 2026
اشتہار

پاکستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے لرز اٹھے، جس کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تاجکستان کا شمالی علاقہ تھا، جس کی گہرائی ایک سو انسٹھ کلومیٹرتھی۔

زلزلے کے جھٹکے سوات، ملاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ مظفرآباد، وادی نیلم اور لیپہ ویلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور دعائیں مانگتے رہے۔

تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2025 میں کراچی اور اس کے اطراف میں بھی 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، جس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ اس زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے تھے۔

کراچی کے مختلف علاقوں بشمول سائٹ ایریا، صدر، کلفٹن، ڈی ایچ اے فیز 8، پی ای سی ایچ ایس، شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد اور بفر زون میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں