بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چترال، سوات، مردان، بنوں اپر اور لوئر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

شانگلہ، مالاکنڈ، ہنگو، کالا باغ، مہمند، لکی مروت، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.9، گہرائی 142 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں