The news is by your side.

Advertisement

پنجاب، خیبرپختوانخواہ اور شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے

پشاوراورلاہورسمیت ملک کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن سےشہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج نمازجمعہ کے فوری بعد اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے کئے گئے جس کے سبب عوام دہشت زدہ ہوکر گھروں سے باہرنکل آئے۔

زلزلے کےجھٹکے پشاور، بٹگرام، چارسدہ، کالاباغ، چترال، مہمندایجنسی، سوات، کوہاٹ، صوابی، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ میں محسوس کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، چنیوٹ، شانگلہ ہلز، ، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی افغانستان  کے شہر جارم سے 32 کلومیٹر کے فاصلے پر219 کلومیٹر گہرائی میں  آیا تھا اوراس کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 56 سیکنڈ تھا۔

دوسری جانب ڈی جی میٹ غلام رسول نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کی شدت 5.8 تھی اوریہ درمیانے درجے کا زلزلہ تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے تعلقررکھنے والےافرادکے مطابق زلزلے کے جھٹکے لگ بھگ ایک منٹ تک محسوس کیے گئے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں