جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افطاری کے وقت ملک کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے اور لوگ محفوظ مقامات کی تلاش میں لگ گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6شدت ریکارڈ کی گئی جب کہ زیر زمین گہرائی 73کلومیٹر اور مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

سوات، مردان اور گرد و نواح، لوئردیر، ملاکنڈ، چترال، خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سرگودھا اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں