تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 5 بجکر 16 منٹ پر رپورٹ ہوا۔زلزلے کے جھٹکوں کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹرشمال میں واقع گڈاپ تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکےملیر، لانڈھی اور کورنگی میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کےجھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس سے قبل بلوچستان کے شہر تربت اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 16 کلو میٹر گہرائی میں آیا تھا اور اس کا مرکز تربت سے 70 کلو میٹر جنوب مغرب تھا۔

Comments

- Advertisement -