تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف زدہ

کراچی: ملک کے مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، خوف زدہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈڈویژن کےاضلاع، سوات،لوئر دیر، بونیر، شانگلہ، بشام اور گردونواح میں بھی آج علی الصبح زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلےکی شدت3.8، گہرائی120کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی کے باعث کمسن بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ادھر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کراچی میں ایسا زلزلہ ہمارے لیے بھی حیران کُن ہے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈکی گئی، زلزلےکا مرکز حیدرآباد سے70کلومیٹرمغرب میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 8 تاریخ کو پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گلشن اقبال، گلستان جوہر،گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، اسکیم33، صدر، گلزارہجری، پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار ملیرم، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت4.1 ریکارڈ کی گئی۔ ‏زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفینس کے شمال میں تھا اور گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی۔

Comments

- Advertisement -