The news is by your side.

Advertisement

ترکی کے مختلف شہروں میں‌ شدید زلزلہ، عوام خوف زدہ

استنبول: ترکی کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف پھیل گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے دارلحکومت  استنبول میں زلزلےکےجھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوف کے عالم میں کھلے مقامات کی طرف نکل آئے۔

ترکی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز مغربی علاقہ اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر چالیس منٹ پر شہریوں نے زمین کی لرز کو  محسوس کیا۔

مزید پڑھیں: ایران میں 6.3 شدت کا زلزلہ، شارجہ تک جھٹکے محسوس کیے گئے

زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں نے ہنگامی اقدامات شروع کرتے ہوئے ریسکیو رضاکاروں کو مختلف مقامات کی جانب روانہ کردیا ہے۔ اب تک زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی البتہ مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز نے شہریوں کو آفٹر شاکس کے حوالے سے خبردار کیا اور انہیں کھلے ، محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں