اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھر سے باہر نکل آئے۔
تفصلات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں سوات، پشاور، غدر،چترال، شانگلہ اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی زمین سے گہرائی تیرانوے کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے دارالحکومت کابل سے تین سو انتیس کلومیٹر شمال مشرق میں کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔